counter easy hit

بدہوکالس تادھامہ سڑک کی تعمیرشروع کرانے پرچوہدری محمداشرف دیونہ ایم پی اے کے مشکورہیں،عرفان مہدی

 Irfan Mehdi

Irfan Mehdi

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)بدہوکالس تادھامہ سڑک کی تعمیرشروع کرانے پرچوہدری محمداشرف دیونہ ایم پی اے کے مشکورہیں،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجانے سے منٹوں کا سفرگھنٹے میں طے ہوتاتھا،سڑک بننے پراور سڑک کی اطراف میں نکاسی آب کے نالوں کی تعمیرسے عوامی مسائل کا خاتمہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہم اپنی نگرانی میں سڑک اور نالوں کی تعمیرکاکام کرائیں گے اور کسی بھی جگہ ناقص اور غیرمعیاری مٹیریل کا استعمال نہیں ہونے دینگے۔