counter easy hit

وزیراعظم خود کو قوم کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتے ،شاہدمنیربٹ

 sahdmnyrbt

sahdmnyrbt

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)پی ٹی آئی کے ممتازراہنماء شاہدمنیربٹ نے اپنے اعزازمیں دیے گئے ظہرانہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم خود کو قوم کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتے اس کے برعکس عمران خان نے خود کو احتساب کے لیے پیش کرکے عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیاہے ان کے اسمبلی میں خطاب کو سرکاری ٹی وی سے جان بوجھ کر دوررکھا گیا،پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ہیں مگر عمران خان قومی لیڈر ہیں اس لیے انہیں سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی ) پرخطاب کا موقع ملنا چاہیے،حکومت خود اپنی پگڑی اچھال رہی ہے اس بار پی ٹی آئی سڑکوں پر نکلی تو حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی کیونکہ قوم کو لیڈروں کی ضرورت ہے لٹیروں کی نہیں،جس کے لیے ضروری ہے کہ وزیراعظم اپنے خاندان کی کمپنیوں کا آڈٹ کراکر خودکو بے گناہ ثابت کریں،نواز لیگ نے خودکوبچانے کے لیے تحریک انصاف کے فلاحی خدمت پر مامور اداروں پر الزام تراشیاں کیں جس سے عوام کی ناراضگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اس بار یہ لوگ چاہے جوڈیشل کمیشن بنائیں یا پھر کوئی انکوائری کمیشن بنائیں استعفیٰ تو ان کو دینا ہی پڑے گا۔