گجرات ( صغیر احمد قمر ) شرافت اور میرٹ کے علمبر داروں کی اصل حقیقت پانامہ لیکس نے پاکستانی عوام کے سامنے واضح کر دی ہے پانامہ لیکس کی طرف سے میاں برادران کے اثاثے اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے حوالے سے جو حقائق قوم کے سامنے پیش کیے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری وجاہت حسین کے رفیق خاص وسابق ناظم یوسی کڑیانوالہ عبدالحمید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران کڑیانوالہ نے امریکہ سے وطن واپسی کے بعد کڑیانوالہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نام نہاد خاد م اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا لیکن وہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اپنے عہدے پر براجمان ہیں پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت مبارکباد اور خراج تحسین کی مستحق ہے کہ ان کا کسی بھی اسکینڈ ل میں نام نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ ق اپنے قائدین کی زیر قیادت عوامی و فلاح وبہبود کا مشن جاری رکھے گی آزاد کشمیر کے الیکشن میں قائدین نے چوہدری افضل ملہی کو نامزد کر کے بہترین انتخاب کیا ہے انشااللہ حلقہ ایل 34جموں 5کے عوام اس بار پھر قائد چوہدری وجاہت حسین کے نامزد کردہ امیدوار کو کامیاب کر کے ثابت کرینگے کہ یہ حلقہ چوہدری وجاہت حسین کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ،ہم چوہدری افضل ملہی کی الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے پارٹی کے لئے جب بھی ضرورت پڑی تو جان ومال سمیت ہر قربانی دینگے امریکہ میں پاکستان مسلم لیگ ق ایک مضبوط اور فعال تنظیم ہے جو اپنے قائدین کی زیر قیادت مضبوط فلاحی اسلامی پاکستان کی تعمیر کے لئے کوشاں ہیں