counter easy hit

جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے،شیخ سلمان اقبال

Sheikh Salman Iqbal

Sheikh Salman Iqbal

گجرات( صغیر احمد قمر ) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پانامہ لیکس کے الزامات کے بعد خود کو قوم کو سامنے احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے ایک نئی روایت قائم کی وزیر اعظم نے اس معاملے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما ویوتھ کونسلر یوسی 12شیخ سلمان اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین کو پانامہ لیکس کے معاملے میں اب جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرناچاہئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا خزانہ خالی تھا ، تیل بجلی سمیت ہر چیز ،مہنگی اور کم یاب تھی مسلم لیگ ن کی حکومت اور قائدین نے اپنی سیاسی بصیرت اور حکمت عملی سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے تیل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپا لیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد بڑھا ہے اس کا واضح ثبوت ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نمائندوں کا کامیاب ہونا ہے انشااللہ میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی فلاح وبہبود اور خدمت کیلئے دن رات کوشاں رہیگی ۔۔