ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں سیلابی صورت حال تو نہیں تاہم لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ابر کرم ایک بار پھر برسنے کو تیار ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں معمولی بارشیں نہیں بلکہ جل تھل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بالائی اور خیبر پختونخوا کے اکثر مقات پر موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔ ڈاکٹر حنیف نے خبر دار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کا امکان تو نہیں تاہم، تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔