ٹاپی گیس پائپ لائن کمپنی کے شرکت داروں نے ابتداء میں منصوبے پر 20 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے
کراچی (یس اُردو) ٹاپی پائپ لائن کمپنی کے شراکت داروں کے درمیان سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ، منصوبے کی تکمیل سے افغانستان ، پاکستان ، بھارت کے لئے سالانہ 33 ارب کیوبک میٹر گیس دستیاب ہو گی ۔ٹاپی گیس پائپ لائن کمپنی کے شراکت داروں کا اجلاس ترکمانستان کے شہر اشغبار میں ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان ، افغانستان، بھارت، ترکمانستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے شرکت کی ۔ ٹاپی گیس پائپ لائن کمپنی کے شرکت داروں نے ابتداء میں منصوبے پر 20 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ۔منصوبے کی تکمیل سے 33 ارب کیوبک میٹر گیس اگلے 30 سال کے لئے دستیاب ہو گی ۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ٹاپی منصوبے سے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات بہتر جبکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ۔