سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل سانگلہ ہلڈاکٹرہمایوں آزادپاشا کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ صحت کی ٹیم نے غیرمعیاری اشیاء خوردنی کی فروعخت کے خلاف آپریشن شروع کردیا سینٹری انسپکٹرجاویداقبال دانش،انوارالحق،حفیظ سبحانی،خالدجاویداورفہیم ولایت نے شہرکے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بیکری مالکان ،قصاب وغیرہ کو میڈیکل فوڈلائسسنس نہ بنوانے پرمجموعی طورپر21 ہزارروپے جرمانہ کیا دکانداروں میں عرفان،عاشق،فیصل،یاسین،احمد،سخاوت،ندیم اورمقصودشامل ہیں ،ٹیم نے مزیدکاروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری برف کے گولے ،گول گپے،قلفیاں،رسگنا،سردائی اور آلوبخارے کا شربت فروخت کرنے والے 17 ریڑھی بانوں منیر،عتیق،آصف،شمشاد،اکبر،جہانزیب،عرفان۔سرفراز،خالد،اکبرعقیل،غفاراورسجادوغیرہ کے چالان کئے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرنے بتایا کہ صحت کے منافی اشیاء کی فروخت کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی،غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے جو محکمہ صحت کی ٹیم سروزانہ کی بنیادپرجاری رکھے گی۔