پیرس (عمیر بیگ)حکومتی کرپشن اب ڈھکی چھپی بات نہیں رہی،ن لیگی قیادت کی اولاد کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک عیاشیاں کر ر ہی ہے حکمران خود ٹیکس چور ہیں اور قوم پر ٹیکس کا بھاری بوجھ ڈال رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ قوم ملکی دولت دیگر ممالک میں منتقل کرنیوالوں سے حساب مانگتی ہے۔ حکمرانوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے تو ملک کا قرض اتر سکتا ہے اور معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔باہر سرمایہ لگانیوالے حکمران کس منہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنیکی دعوت دیتے ہیں