سرائے عالمگیر(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما محمد الیاس چوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں نے ملک و قوم کو معاشی نقصا ن پہنچانے کے سوا کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو کوئی ریلیف مل رہاہو انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرعوام سے ہر روز جھوٹ بولتی ہے نندی پور پراجیکٹ سمیت کئی ایسے منصوبے ہیں جس کی وجہ سے اب عوام بھی ان کے باتوں سے اکتا چکے ہیں اب بلدیاتی الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی حکمرانوں کو ایک بار پھر عوام کی یاد ستا رہی ہے مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے کیونکہ قائد تحریک عمران خان نے عوام کو اپنا حق لینا سیکھا دیاہے انشااللہ عوام اپنا حق ووٹ کی طاقت سے لے کر کرپٹ نظام کا خاتمہ کر دینگے۔