counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف میں محمد الیاس چوہدری ایک قابل شخصیت کا نام ہے،اعتزاض درانی

2aatzaz Durrani

aatzaz Durrani

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف میں محمد الیاس چوہدری ایک قابل شخصیت کا نام ہے انشااللہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کردیں گے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت پی ٹی آئی کینڈا مونٹریال کے راہنمااعتزاض درانی نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ محمد الیاس چوہدری نے عوام کی بے لوث خدمے کو ہمیزہ شعار بنائے رکھااورانہوں ہمیشہ قائد تحریک کے ویثرن کے مطابق عوام کی خدمت سب کچھ جانا ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے انہوں نے ن لیگی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پلوں کی تعمیراور کبھی مکمل نہ ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے ملکی ترقی ممکن نہیں نہ ہی بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے بلکہ ملکی ترقی کے لیے جس جذبے کی ضرورت ہوتے ہے حکمران اس سے خالی ہیں لالوں کی جوڑی نے ملک کوکرپشن زدہ کردیا ہے، تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی