پیرس(عمیر بیگ)میاں برادران نے محنت سے اپنے کاروبار کو ترقی دی ہے ، پاناما لیکس جھو ٹ کا پلندا ہے۔ نواز شریف اس سازش میں بھی سرخرو ہو کر نکلیں گئے۔ ان خیالات کا اظہا پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد شریف مرحوم اور ان کے بھائیوں نے دیانت اور محنت سے اپنے کاروبار کو ترقی دی ہے۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر کرپشن کے الزام عائد کرنا اپوزیشن کی سازش ہے۔