پیرس(عمیر بیگ)اقتدار کی باریاں بانٹنے والوں کا یوم احتساب قریب آ گیا ہے۔ کڑے اور شفاف احتساب کے بغیر مخلص قیادت آگے نہیں آ سکتی۔ تحریک انصاف ابھرتی ہوئی سیاسی قوت ہے،جس نے حکمرانوں پر سکتہ طاری کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کے خلاف عمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کا حقیقی درد رکھتے ہیں