پیرس(عمیر بیگ)عدالتی کمیشن کا اعلان ’’مٹی پاؤ‘‘ فارمولے پر عملدرآمد کی جانب پہلا قدم ہے،پانامالیکس نے حکمرانوں کوبے نقاب کر دیا ہے۔ ان دستاویزات نے حکمرانوں کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے اور ملک و قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ممالک لیجانے کے حوالے سے دیرینہ موقف پر بھی مہر ثبت کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک کاروبار کرنیوالوں کے چہرے عوام کے سامنے ضرور بے نقاب ہونے چاہئیں۔