پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس نے دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والوں کی کرپشن کے پول کھول دیئے،ملکی دولت کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کے چہروں سے نقاب ہٹ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہارعبدالستار ملک رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ(فرانس) نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہپی پی پی کی قیاد ت پر الزامات لگانے والے آج خود عوام کی عدالت میں آگئے ہیں۔ اب تاریخ ان سے بھٹو فیملی کی کردار کشی کا حساب بھی لے گی۔