counter easy hit

پانامہ لیکس، دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی:یاسر قدیر

Yasir Khan

Yasir Khan

پیرس(عمیر بیگ)کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام کو سٹرکوں پر آنا ہوگا،پانامہ لیکس بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے۔اس رپورٹ میں پاکستانی حکمران خاندان کا نام آنے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی لہٰذا وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہوکر اپنے آپ کو غیر جانبدار اداروں کے سامنے تحقیقات کیلئے پیش کریں۔نواز شریف کے برسراقتدار رہتے ہوئے کوئی بھی ادارہ شفاف تحقیقات نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنمایاسر قدیر نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف پوری قوم کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔