یوکرائن کے وزیراعظم آرسینے یاتسنیوک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
کیف: (یس اُردو) یوکرائن کے وزیر اعظم آرسینے یاتسنیوک نے نئی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ یاتسنیوک کی کابینہ رواں برس فروری میں عدم اعتماد کی قرارداد کی منظوری سے بال بال بچی تھی۔ اِس قرارداد کے منظور نہ ہونے کے بعد اُن کی مخلوط حکومت میں شامل دو سیاسی جماعتوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنگ کے پیشِ نظر فوری طور پر ملک میں نئی حکومت کے قیام کے لیے بھی کہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنا استعفی باضابطہ طور پر پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔