پاک سر زمین نے ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے کو بھی توڑنے کی تیاری کر لی ، متعدد اہم رہنمائوں کا مصطفیٰ کمال سے رابطہ
کراچی (یس اُردو) پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی سیاسی پتنگوں کے علاوہ انتظامی پتنگیں بھی کاٹنے کی تیاری کر لی ۔ ایم کیو ایم سیکٹر اور یونٹ کے عہدیداروں کا جلد مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے قافلے میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو سیاسی دھچکوں کے ساتھ ساتھ اب انتظامی دھچکہ بھی پہنچانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔۔ ایم کیو ایم کے سیاسی رہنمائوں کی شکل میں متحدہ کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ جاری تھا ۔ اب پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ کے انتظامی ڈھانچے کو بھی توڑنے کی تیاری کر لی ۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر اور یونٹ کے عہدیداران نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں سے رابطہ کرلیا ہے ۔ ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے عہدیداروں کا جلد پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔ گلشن اقبال ، لیاقت آباد ، اورنگی ٹائون ، لانڈھی اور کورنگی کے اہم عہدیداران نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے ، تنظیمی کمیٹی کے اہم عہدیداران پاک سرزمین کے 24 اپریل کو ہونے والے جلسے کے انتظامی معاملات دیکھیں گے ۔