لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)میاں محمد اقبال مظہر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر تحصیل کھاریاں کی ہدایت پر محمد اختر بلڈنگ انسپکٹر /انفورسمنٹ انسپکٹرٹی ایم اے کھاریاں کی ملکیتی دو عدد دوکانات بوہڑ چوک ڈنگہ بوجہ عدم ادائیگی کرایہ مبلغ 17,23,546/-روپے ہمراہ پولیس فورس سیل کردی ہیں۔