سرائے عالمگیر( ملک احسان الٰہی صابری) MNAچوہدری عابد رضا کوٹلہ نے سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب و کنوینئر CPLCسرائے عالمگیر حاجی راجہ محمد انو ر کی کاوشوں جی ٹی روڈ کریالہ سے 12کروڑ روپے کی مالیت سے چواء راجگان ،چواء جٹاں ،گدی گڑھا ،چواء میرہ کارپٹ روڈ منظور کروانے پر اور تیزی سے کام کا آغاز کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد قیوم چوہدری آف چواء میرہ نے کیا انہوں نے کہا کہMNAچوہدری عابد رضا کوٹلہ اور حاجی راجہ محمد انور مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے 12کروڑ روپے کا عظیم منصوبہ اہلیان چواء راجگان ،چواء جٹاں ،گدی گڑھا ،چواء میر ہ دیکر عوام دوستی کا بہترین ثبوت دیا ہے اور چواء میرہ میں روڈ کا کام بھی شروع کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس کارپٹ روڈ سے چواء راجگان ،چواء جٹاں ،گدی گڑھا ،چواء میر ہ کی عوام کو سرائے عالمگیر آنے جانے میں بہت آسانی ہو چکی ہے اور یہ علاقے ترقی کی راہو ں پر گامزن ہو چکے ہیں