پیرس (عمیر بیگ)ن لیگی حکومت آئین و قانون کے ضابطوں کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے،ناما لیکس کے انکشافات نے حکمران خاندان کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران خاندان سے پوچھا جائے کہ بیرون ملک جمع کرائے جانے والے کھربوں روپے کس ذرائع آمدن سے حاصل کئے گئے ہیں اور اس پر پاکستان میں کتنا ٹیکس دیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے ایک ملاقات میں کیا،انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت قانون و آئین کے ضابطوں کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے اور اپنی جائیدادیں اور اولادیں باہر رکھنے والوں کو عام آدمی کی حالت زار سے کوئی سروکار نہیں ہے