پیرس (عمیر بیگ)چیئرمین تحریک انصاف کا عوام سے خطاب الفاظ کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں تھا، انکا وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے کیا ،انہوں نے کہاکہ رائے ونڈ میں دھرنا بے وقت کی راگنی ہے کوئی بھی محب وطن عمران خان کی باتوں میں آکرملکی تعمیر وترقی میں رکاوٹ پیدانہیں کریگا۔