پیرس(عمیر بیگ)جن کے اثاثے ملک سے باہر ہیں انکی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے، پانامہ لیکس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ نواز شریف کو سیاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں اگر وہ پانامہ لیکس کی کرپشن کو بیٹوں یا فیملی کے کھاتے میں ڈالتے ہیں تو ان سے لاتعلقی کا اعلان کریں ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنماحاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے ، اب قوم کو حکمرانوں کا احتساب کرنا چاہئے