پیرس(عمیر بیگ)اسحق ڈار کے بیٹے کی ملز کی بھی تحقیقات کی جائیں، حکمرانوں کی کرپشن کہانی سامنے آنے پر نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کااخلاقی جواز ختم ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظاہر پی پی پی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا،انہون نے کہاکہ، وزیر اعظم خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔پانامہ لیکس میں وزیر اعظم اوران کے خاندان کی کرپشن سامنے آچکی ہے ،حکومت نئے نئے ٹیکس لگا کر تاجروں کے کاروبار تباہ کرنے پر تلی ہے تاکہ ملکی دولت لوٹ لوٹ کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات سامنے آنے پر نواز شریف فیملی کا احتساب ہونا چاہئے تاکہ ملک کو لٹیروں ، چوروں اور ٹیکس چوروں سے نجات مل سکے۔