counter easy hit

پی ٹی آئی کو کب کا چھوڑچکے ہیں،لیکن کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کی،جمیل احمدطاہر

 Jamil ahmdtahr

Jamil ahmdtahr

لالہ موسیٰ(سٹاف رپورٹر)ان خیالات کا اظہارمعروف صحافی وسابق امیدوارکونسلرجمیل احمدطاہرآف بدہوکالس نے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو کب کا چھوڑچکے ہیں،لیکن کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کی اورنہ ہی مستقبل قریب میں اس کا کوئی چانس ہے ،بلدیاتی الیکشن میں ذاتی تعلقات کی بناء پریونین کونسل علی چک میں مسلم لیگ(ن) کے چوہدری محمدیونس کھٹانہ آف علی چک،چوہدری عرباض طارق بدہوکالس کی اپنی برادری اور دوست احباب سمیت حمائت کی تھی اور ان کی بھرپورانتخابی مہم چلاکران کو کامیابی سے ہمکنارکیا،آئندہ بھی جس امیدوارکو اہل اور عوام کا ہمدردسمجھااس کی حمائت کریں گے،ان خیالات کا اظہارمعروف صحافی وسابق امیدوارکونسلرجمیل احمدطاہرآف بدہوکالس نے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پارٹیوں میں مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو کبھی بھی آگے آنے کا موقعہ نہیں دیاجاتا،نظریہ کے بجائے برادری اور دھڑے کو ناپاتولاجاتاہے ،اس لئے فیصلہ کیاہے کہ کسی بھی جماعت میں شمولیت اختیارنہ کی جائے