counter easy hit

لالہ موسیٰ میں بڑھتے ہوئے عوام تشویش میں مبتلاہوچکے ہیں،چوہدری عمران اشرف گجر

Ch Ashraf Gujjar Khan

Ch Ashraf Gujjar Khan

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ میں بڑھتے ہوئے عوام تشویش میں مبتلاہوچکے ہیں،مقامی عوامی نمائندگان عوام کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دینے کے بجائے نئے منصوبوں کی منظوری کے دعوؤں سے عوام کولولی پاپ دینے میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے باوجودمنتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے پرآمادہ نظرنہیں آتی ،اقتدارکی نچلی سطح پرتقسیم ہی ایسانظام ہے جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ شہردن بدن مسائلستان بنتاجارہاہے لیکن منتخب عوامی نمائندگان کو اس کی بالکل پرواہ نہیں ہے ،ضرورت اس امرکی ہے کہ صاحبان اقتدارلالہ موسیٰ کے شہریوں کے حال پررحم کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے کرداراداکریں۔