پیرس(عمیر بیگ)خیبر سے کر اچی تک لوگ قائدتحریک انصاف عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما منور جٹ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی قوت بن چکی ہے کیو نکہ قوم ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کی نااہلی اور لوٹ کھسوٹ سے واقف ہوچکے ہیں۔