پیرس(عمیر بیگ)آئندہ چند روزمیں پانامہ لیکس کوپاجامہ لیکس کہنے والے منہ کے بل گریں گے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما عاطف مجاہد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے حقیقت آنے پر لیگی شرمندگی سے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے جبکہ تاجروں کو ذاتی مفاد کیلئے آپس میں لڑوانے اور دھڑو ں میں بانٹنے والے بھی احتساب کے کٹہرے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات نے ساری دنیا کے سامنے ن لیگی حکمرانوں کی شرافت کے پول کھول دیے ہیں۔