سابق شوہر مکروہ دھندے میں ملوث ، بچے کو چھین کر سوات چلا گیا ، اب دبئی لیجانا چاہتا ہے ، انصاف دلایا جائے :خاتون کی استدعا
کراچی (یس اُردو) سندھ ہائی کورٹ میں سولہ ماہ کے بچے کی تحویل کا معاملہ ، عدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے بچے کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق کی عدالت میں سولہ ماہ کے بچے کی تحویل کا معاملے کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے بچے کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ گلستان جوہر کی رہائشی خاتون ماریا کا کہنا ہے کہ اس کا سابقہ شوہر ارشد دبئی میں مکروہ دھندے سے وابستہ ہے جس کی وجہ سے اس نے طلاق لے لی ہے ۔اس کے سابقہ شوہرنے پولیس کی مدد سے اتوار بازار میں شاپنگ کے دوران 16 ماہ کے اذان کو چھین لیا اور اسے لیکر سوات چلاگیا اور اب بچے کو دبئی لیجانا چاہتا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق شاہ کی عدالت میں سماعت ملتوی ہوئی تو خاتون نے شور شرابا شروع کردیا اور اپنے سابقہ شوہر کو مارنے کی بھی کوشش کی جس پر ہائی کورٹ میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے مداخلت کی ۔خاتون نے کہا کہ میری کوئی نہیں سنتا ، پولیس میرے سابق شوہر سے ملی ہوئی ہے اور عدالت بھی ایک ماں کی نہیں سن رہی ہے ۔