ملزم پر ہسپتال میں زیر علاج معذور لڑکی سے زیادتی کا الزام ہے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد (یس اُردو) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پمز ہسپتال میں مریضہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کرشن کمار کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزم کرشن کمار کو ڈیوٹی جج وقاص احمد راجا کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ سی آئی اے پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کرشن کمار پر پمز ہسپتال میں زیرعلاج معذور لڑکی سے زیادتی کا الزام ہے ، تفتیش کیلئے سات روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ تفتیش کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے ۔