counter easy hit

پانامہ لیکس، یورپی کمیشن کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ

Panama Lex, the European

Panama Lex, the European

پانامہ پیپرز کے منظر عام پر آنے کے بعد یورپی کمیشن نے ٹیکس چوروں کی جنت کہلانے والے علاقوں میں بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیرس: (یس اُردو) فرانس کے شہر سٹراس برگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے فنانشل سروسز کمشنر جوناتھن ہل نے کہا کہ کمیشن کی طرف سے دی گئی تازہ تجاویز کے مطابق پچھہتر کروڑ یورو سالانہ کمانے والی کمپنیوں کو بتانا پڑے گا کہ وہ یورپی یونین کے ملکوں میں کتنا ٹیکس دے رہی ہیں اور ٹیکس بچانے کے لیے مشہور جگہوں پر ان کی کاروباری سرگرمیاں کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کمیشن پوری دنیا کی بجائے صرف یورپی یونین میں ٹیکس چوری پر توجہ مرکوز کرے گا۔ کمیشن کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق ٹیکس چوری سے یورپی یونین کو سالانہ پچاس ارب سے ستر ارب یورو کے درمیان نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔