اقوام متحدہ نے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لئے راز داری کی ستر سالہ روایت توڑ دی۔ عہدے کے لئے آٹھ امیدواروں کے نام جاری کر دیئے۔ پہلی بار چار خواتین بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔
نیو یارک: (یس اُردو) اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے امیدوار اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ جس کے دوران وہ تین دن تک جنرل اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے اور ارکان کےسوالوں کے جواب دیں گے۔ خواتین امیدواروں کا تعلق بلغاریہ، کروشیا، مولدووا اور نیوزی لینڈ سے ہے جبکہ مرد امیدوار مقدونیہ، مونٹینگرو، سلووینیا اور پرتگال کے شہری ہیں۔ سیکرٹری جنرل کا انتخاب کا طریقہ بھی عجیب ہے۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل ایک امیدوار کے نام کا اعلان کرتی ہے اور جنرل اسمبلی ربر سٹیمپ کیطرح اسکی منظوری دے دیتی ہے۔ موجودہ سیکرٹری جنرل بان کی مون دس سال بعد اس برس دسمبر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔