counter easy hit

فرد ملکیت تصدیق کرنیوالے نائب تحصیلدار دفتروں سے غائب عوام ذلیل وخوار

Ownership verified

Ownership verified

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)فرد ملکیت تصدیق کرنیوالے نائب تحصیلدار دفتروں سے غائب عوام ذلیل وخوار وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے سروے کے مطابق فرد ملکیت تصدیق کرنیوالے نائب تحصیلدار دفتروں سے غائب ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل وخوار ہونے لگی بنک اکاؤنٹ ہولڈر جب فوت ہوتا ہے تو اس کی رقم حاصل کرنے کیلئے اس کے وارثان کو عدالت سے سرٹیفکیٹ جانشینی حاصل کرنا ضروری ہے اسی طرح ملزمان کو رہا ہونے کیلئے مچلکہ داخل کرنے کیلئے فرد ملکیت کی تصدیق کی ضرورت ہے اسوقت ننکانہ میں تحصیلدار جاوید اختر ، نائب تحصیلدار میاں رشید ، جنید ، مبشر شاہ اور اسلم ضیاء ڈیوٹی پر تعینات ہیں لیکن جب عوام ان کے پاس فرد ملکیت تصدیق کروانے کیلئے جاتے ہیں تو عملہ کہتا ہے کہ افسر موصوف حلقہ میں گئے ہوئے ہیں عدالت میں مچلکہ داخل نہ ہونے کی صورت میں ملزم کی روبکار جیل میں نہیں جاسکتی اور اس کی وجہ سے ملزمان کو جیل میں مزید رہنا پڑتا ہے جبکہ یتیم ، بیوہ عورتیں اپنی ہی رقم بنک سے سرٹیفکیٹ جانشینی فرد ملکیت کے نہ ملنے سے انتظار میں رہتی ہیںیادرہے کہ NTOبرانچ ننکانہ میں ایک نائب تحصیلدار موجود ہوتا تھا جس کی ریٹائرڈ منٹ کے بعد تاحال کوئی نائب تحصیلدار تعینات نہیں ہوا سابق صدر ڈسڑکٹ بار ننکانہ چوہدری حق نوا ز خاں اور کاروباری وسماجی رہنماؤں نے وزیرا علیٰ پنجاب اور ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ننکانہ میں کم از کم ایک نائب تحصیلدار دفتر میں ضرور موجود رہے جو کہ فرد ملکیت کو تصدیق کرسکے تاکہ عوام کو ریلیف میں رکاؤٹ نہ پیش آئے