ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پاکستان مسلم لیگ ن سٹی سید والہ کے صدر بشیر احمد چڈھر حرکت قلب بند ہو نے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے تحصیل جنر ل سیکرٹری رائے رضوان سلطان ،تحصیل صدر کسان ونگ ننکانہ رائے یعقوب احمد ،سٹی صدر بچیکی فوجی مشتاق احمد مرزا ،رائے ظفر اقبال سمیت سینکڑوں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مرحوم کی مسلم لیگ ن کے لئے پارٹی خدمات کے اعتراف میں انہیں پارٹی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کے لئے لایا گیا ،مسلم لیگ ن کے عہدیدران نے بشیر احمد چڈھر کی پارٹی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بخشش اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے