مریم نواز کا وزیر خزانہ کی معاونت کیلئے انتخاب ، نواز شریف نے لندن روانگی سے قبل ہدایات جاری کر دیں
کراچی (یس اُردو) وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار اہم حکومتی معاملات نمٹائیں گے ، مریم نواز وزیر خزانہ کی معاونت کریں گی ۔ نواز شریف نے لندن روانگی سے قبل ہدایات جاری کیں ، دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف ۔ وزیر اعظم نواز شریف علاج کیلئے لندن پہنچ گئے ۔ پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا کہ وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں وزیر خزانہ اہم حکومتی معاملات نمٹائیں گے جس کی وزیر اعظم نواز شریف نے لندن روانگی سے قبل خود ہدایت کی ۔ پروگرام میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ مریم نواز حکومتی امور نمٹانے میں اسحاق ڈار کی معاونت کریں گی ۔ سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات انور محمود کہتے ہیں موجودہ غیر معمولی صورتحال میں وزیر اعظم کے قائم مقام کے حوالے سے آئین خاموش ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسحاق ڈار نے ذمہ داریاں نبھانے کے لئے ہی دورہ واشنگٹن منسوخ کیا