اپریل کے آغاز میں ہی شہر میں انتہائی درجے کی گرمی ، شہرمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
کراچی (یس اُردو) کراچی میں صبح صبح ہی سورج کا پارہ چڑھ گیا ، درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ محکمہ موسمیات نے پارہ 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کر دی ، کراچی میں اپریل میں ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح دس بجے شہر کا درجہ 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی موسم خشک اور گرم رہے گا ۔