counter easy hit

لاری اڈاپولیس نے چار رکنی کار چور گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھ کاریں اور چار لاکھ کی نقدی برآمد کر لی ہے

Laurie adapulys

Laurie adapulys

گجرات(انور شیخ سے ) لاری اڈاپولیس نے چار رکنی کار چور گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھ کاریں اور چار لاکھ کی نقدی برآمد کر لی ہے گرفتار ملزمان کا تعلق گجرات اور ضلع بنوں سے ہے ملزمان عرصہ دراز سے کار چوری میں ملوث تھے کار چور گینگ گرفتار کرنے پر ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او لاری اڈا کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے،گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی گجرات غلام مصطفی گیلانی اور ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا لیاقت حسین نے پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ گجرات اور ارد گرد کے علاقوں میں کار چوری کرنے والا چار رکنی سلطانی کار چور گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھ کاریں اور چار لاکھ کی نقدی بھی برآمد کر لی ہے اس گینگ میں سلطان ایاز،کامران،محمد آصف،تنویر احمد شامل ہیں یہ گینگ کاریں چوری کر کے پشاور جاکر ان کو فروخت کر دیتا تھا ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے انہوں نے گجرات سے چورہ کاریں چوری کی ہیں ،ڈی ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ او لاری اڈا لیاقت حسین اور انسپکٹر اسد محمود چیمہ اور ان کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے ،ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مسروقہ گاڑیاں تاوان لے کر بھی مالکان کو واپس کرتے ہیں ،ڈی ایس پی سٹی نے بتایا کہ گجرات شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے جامع منصوبہ بنایا گیا ہے انشااللہ بہت جلد موٹر سائیکل چور گینگ کو بھی گرفتار کر لیں گے ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے بہترین کار کردگی پر ایس ایچ او لیاقت حسین اور ان کی ٹیم کو شاباش اور نقد انعامات کے علاوہتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔