سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی سیاست اپنے اقتدار کو بچانے کی کوشش تک محدود ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی سرائے عالمگیر کے راہنمامنتخب وائس چیر مین یو سی کریالہ راجہ ضیا اللہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ ہویا دیگر ترقیاتی کام ان میں ملکی اور عوامی ترقی کم لیکن میاں برادران کی ترقی کے راز پوشیدہ ہیں جو وقت آنے پر سب کے سامنے ہوں گے انہوں نے کہاکہ پلوں کی تعمیراور کبھی مکمل نہ ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے ملکی ترقی ممکن نہیں نہ ہی بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے بلکہ ملکی ترقی کے لیے جس جذبے کی ضرورت ہوتے ہے حکمران اس سے خالی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ لالوں کی جوڑی نے ملک کوکرپشن زدہ کردیا ہے،جبکہ ان کے حواریوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹارہے ہیں ،ہر طرف کرپشن کا راج ہے،حکمرانوں نے سیاست کو دولت کا کھیل بنا دیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ، تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمہ اورعا م آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے، انشااللہ بلدیاتی انتخابات کامیابی کے بعد تحریک انصاف ہی ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ کرگی تاکہ عوام اپنے فیصلے خود کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔