سرائے عالمگیر (صغیر احمد راٹھور)چیرمین یوسی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر چاہتے ہیں تو ہمیں محنت ،خدمت،امانت اور دیانت کے اصولوں کو اپنانا ہو گا، ’میں‘ کی روش چھوڑ اجتماعی سوچ اپناتے ہوئے’ہم‘ کے راستے پر چلنا ہی اقبال کا پیغام ہے، آج پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے موجودہ اجتماعی و انفرادی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقبال کا پیغام آج پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کو درپیش دہشت گردی،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے مسائل کے تناظر میں اقبال کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو ناہیہ وقت کی آواز ہے، علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کیلئے بھرپور جدوجہد کا عزم کرنا ہوگا۔