counter easy hit

چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا اوور سیرز الیکشن کمیٹی کا ممبر منتخب ہونا انکی سیاسی سماجی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے،عبدالستار ملک

 Abdul Malik

Abdul Malik

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی شخصیت عبدالستار ملک راہنما پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ (فرانس)نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فخر لالہ موسیٰ سابق تحصیل ناظم کھاریاں متوقع چیئر مین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا اور سیرز الیکشن کمیٹی کا ممبر منتخب ہونا انکی سیاسی سماجی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سے اورسیرز کمیونٹی کو خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ چوہدری ندیم اصغر کائرہ خدمت اور کام کا جذبہ رکھنے والے انسان ہیں ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے اور اس عہدہ پر چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں انشاء اللہ وہ اور سیرز کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور خدمت کی نئی تاریخ رقم کرینگے اور ان کا انتخاب کرنے کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اہل قابل آدمی کا انتخاب کیا