پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں میں پا ناما لیکس میں نام آنے کے بعد اگر ذراسی بھی غیر ت ہے تو قوم کی جان چھوڑدیں،میاں نواز شریف کی اولاد کے پاس اتنا پیسہ کہا ں سے آیا۔قوم جان چکی ہے یہ وہ پیسہ ہے جو حکمران لو ٹ کر ملک سے با ہر لے گئے ہیں اور پاکستان کے غریب عوام کو مقروض کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی لاکھوں روپے کا مقروض ہو چکا ہے اور حکمرانوں کی دولت کا کوئی شمار نہیں ہے۔