پیرس(عمیر بیگ)پاکستان پیپلز پارٹی پا نامہ لیکس کے الز مات ثا بت ہو نے تک وزیر اعظم سے استعفی نہیں مانگے گی کیو نکہ قبل از وقت وزیر اعظم کا مستعفی ہو نا ان کو سیاسی شہید بنا دے گا۔ کر پٹ اور نا اہل لیگی ٹولہ کی کر پشن بے نقاب ہو نے کے بعد عوام میں ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران ٹو لہ کا سیاسی ٹا ئی ٹینک ڈگمگا رہا ہے ،پارٹی کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں ،بہت جلد انتخابات کے نتیجہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی۔