counter easy hit

ن لیگی حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا، قاری فاروق احمد فاروقی

 Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(عمیر بیگ)پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کیاہے،آمریت نے ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے کی بجائے ہمیشہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ پیپلز پارٹی اب بھی ملک میں جمہوریت کی ڈولتی کشتی کو سہارا دینے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہاہے اور حکومت کی عوام کش پالیسیوں اور اداروں میں روز بروز بڑتی ہوئی کرپشن کی وجہ سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کی ن لیگ کے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیاہے