counter easy hit

منتخب حکومت کو ہٹانے کی سازشیں ناکام ہوں گی ، میاں حنیف

Mian Hanif

Mian Hanif

پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ہر وقت تیار ہے ، پانامہ لیکس کی آڑ میں کچھ شخصیات اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔منتخب جمہوری حکومت کو ہٹانے کی سازشیں ناکام ہو ں گی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہر سطح پر پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ میں نہ مانوں کی پالیسی کی رٹ لگانے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو جب بھی اپنی کشتی ڈوبتی نظر آتی ہے تو وہ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے شور مچانا شروع کردیتے ہیں