پیرس(عمیر بیگ) اگر شریف خاندان نے اقتدار چھوڑنے کا فیصلہ نہ کیا تو جمہوریت کو کوئی حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔اس وقت شریف فیملی کی کئی آف شور کمپنیاں موجود ہیں جن کو ابھی تک سامنے نہیں لایا گیا۔وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے اثاثہ جات دراصل قومی وسائل کو بے دردی سے ہڑپ کرنے کا نتیجہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلملیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر ورائچ نے یس اُردو سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق لٹیرے حکمرانوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کرے گی اور لوٹی ہوئی رقم کی پائی پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی