counter easy hit

ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ، چوہدری سجاد ڈوگہ

Sajjad dugh

Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ)حکمران پانامہ لیکس سے بچنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں ،ملک میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ملک کی دولت لوٹنے والے اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں کٹہرے میں لانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدرعبدالرؤف ڈوگہ، اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کے بجائے حکمران عوامی رد عمل سے بچاوٗکیلئے میڈیا ڈرامہ سیریل کھیل رہے ہیں ،پانامہ لیکس میں ملوث افراد کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے