پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد سیاسی جماعتوں کے برطانیہ دورے نے عوام کو اضطراب میں مبتلا کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے کیا، انہوں نے کہا کہوزیراعظم نواز شریف اقتدار کو بچانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے ، پانامہ لیکس ایشو حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اگر حکمرانوں میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز ہوتی تو آئس لینڈ اور پولینڈ کے حکمرانوں کی طرح مستعفی ہوجاتے ، پاکستان میں سیاست خدمت نہیں ایک کاروبار ہے ،جو جتنا الیکشن میں خرچ کرتا ہے اْتنی زیادہ کرپشن کرتا ہے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ قوم اس وقت سپریم کورٹ اور پاک فوج کی جانب دیکھ رہی ہے۔