مرحوم کی بیوہ کی تاحیات کفالت ، بچوں کی تعلیم کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی ، گھر کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا فیصلہ
لاہور (یس اُردو) پنجاب حکومت نے چھوٹو گینگ کے خلاف جاری مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹو گینگ کیخلاف جاری مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی بیوہ کی تاحیات کفالت کی ذمہ داری بھی پنجاب حکومت کے ذمہ ہوگی اور اس کے علاوہ شہید پولیس اہلکار کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی ، وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ شہید پولیس اہلکار کے بچوں یا گھر میں سے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی ۔