سپریم کورٹ نے پاناما لیکس معاملہ کی تحقیقات کے لئے جج دینے سے انکار کی خبروں کی تردید کر دی، رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ تحقیقاتی کمیشن کے لئے جج دینے سے انکار کے معاملہ سے مکمل طور پر لاعلم ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میڈیا میں پاناما لیکس معاملہ کی تحقیقات کے لئے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ججز دینے سے انکار کی خبروں بارے کسی قسم کا علم نہیں رکھتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا مطلب چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز ہیں۔