counter easy hit

اسلام آباد: انتظامیہ ڈٹ گئی، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

Islamabad: Management

Islamabad: Management

وزیر داخلہ کا عمران خان کو جلسے کے لئے دیا گیا گرین سگنل بھی کام نہ آیا۔ وزیر داخلہ ہلکے پڑے تو اسلام آباد انتظامیہ ڈٹ گئی۔ تحریک انصاف کو تحریری طور پر بتا دیا، کچھ بھی ہو، اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر اسلام آباد انتظامیہ ڈٹ گئی۔ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت جلسوں، جلوسوں، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپکر کے استعمال پر پابندی ہے۔ جلسے سے وفاقی دار الحکومت کے عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں خلل پڑے گا اور ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔انتظامیہ کی جانب سے ان خدشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ دہشتگرد آسان اہداف کی تلاش میں ہیں، کسی بھی عوامی اجتماع کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ آزادی اظہار کے نام پر کسی کو بھی اسلام آباد کے شہریوں اور جلسے میں شریک افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔