counter easy hit

بیساکھی فیسٹیول ننکانہ سکھوں کی تقریبات 15اپریل سے18اپریل تک جاری رہیں گی

Punjab Sikh Baisakhi

Punjab Sikh Baisakhi

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بیساکھی فیسٹیول ننکانہ سکھوں کی تقریبات 15اپریل سے18اپریل تک جاری رہیں گی کے سلسلہ میں ننکانہ پولیس کے انتظاماتم مکمل ڈی پی او ننکانہ راناایاز سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی فیسٹیول 2016کے مو قع پر ضلع شیخوپورہ ، ضلع قصور ،پی سی فاروق آباد،پی سی فیصل آباد، ملتان اور دوسرے اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری لی گئی ہے۔جن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ممالک سے آنے والے سکھ یا تریوں سے نہایت ہی خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہو ں نے کہا کہ وہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے،جبکہ بیساکھی فیسٹیول کی تقریبات کے لئے تقربیا1400پولیس ملازمان اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔جن میں1ایس پی،4 ڈی ایس پی ،22 انسپکٹر،58 سب انسپکٹر،105اے ایس آئی،102 ہیڈکانسٹیبل ،1037 کانسٹیبل اور 51لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں ۔بیساکھی فیسٹول کے لیے ڈی پی او آفس ننکانہ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ہے ڈیوٹی 03شفٹوں میں لگائی گئی ہے ، بیساکھی فیسٹیول کی تقریبات کے دوران ننکانہ کے 7گوردواراجات کے گرد ونواح میں 03کارڈن میں ڈیوٹی ہے۔تمام گوردوارا جات کے مین گیٹ سے داخل ہونے والے تمام لوگوں کی چیکنگ واک تھرو گیٹ کے ذریعے کی جائے گی اور مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمر ے لگائے گئے ہیں۔گوردواراجات کے قریب گھروں کی چھتوں پر بھی پولیس ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔شہر کے بیرونی راستوں کو بیرئیرزاور خاردار تاریں لگاکر سیل کیا گیاہے۔شہر کے بیرونی اور اندرونی راستوں میں محافظ ا سکواڈپنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی موبائلز24گھنٹے گشت کرتی رہیں گی